الیکشن کمیشن نے مراد سعید کو نااہل کردیا

مراد سعید کا سوات میں احتجاجی مارچ کا یکطرفہ اعلان ، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی کےتحفظات

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اہم ارکان نے مراد سعید کی جانب سے گیارہ اپریل کو سوات میں احتجاجی مارچ کے یکطرفہ اعلان پر تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مراد سعید کے اعلان کے بعد معاملہ جیل میں قیدپارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان کے روبرو اُٹھایا جائیگا اور وہی فیصلہ کرینگے کہ مراد سعید جیسے سخت گیر پارٹی رہنمائوں کے محاذ آرائی پر مبنی موقف کی حمایت کرنا ہے یا پارٹی کے اعتدال پسند رہنمائوں کی حمایت اور کشیدگی کو کم کرکے ریلیف حاصل کرنا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ایک سینئر عہدیدار کا عمران خان سے ملاقات پارٹی کے بانی چیئرمین پرزور دیا تھا کہ وہ پارٹی کی جارحانہ سوشل میڈیا مہمات پر لگام ڈالیں ۔

تاہم عمران خان کی طرف سے تاحال کوئی واضح اشارہ نہیں ملا کہ وہ اپنی ڈیجیٹل ٹیموں کو اپنی بیان بازی کو کم کرنے کی ہدایت کررہے ہیں ، پی ٹی آئی کی سینئر شخصیات بشمول پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی اور سیاسی کمیٹی کے کئی رکان مراد سعید کی جانب سے قیادت سے مشاورت یا رسمی منظوری کے بغیر احتجاج کی کال دینے کے فیصلے سے خوش نہیں ۔

Scroll to Top