استخار احمد یوسفزئی
صوابی کے علاقے مانیری سانگہ بانڈہ میں گھریلو تنازع کے دوران فائرنگ کا انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں معمولی زبانی تکرار پر ماں نے اپنے جواں سال بیٹے کو جبکہ شوہر نے طیش میں آکر بیوی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔
پولیس ایف آئی آر کے مطابق، گھر میں تکرار کے دوران ماں نے مبینہ طور پر اپنے 21 سالہ بیٹے سید اکبر شاہ پر پستول سے فائرنگ کی جس سے وہ دم توڑ گیا۔ بیٹے کے قتل کے فوراً بعد گھر میں موجود والد سید کمال شاہ نے مبینہ طور پر اپنی 30 سالہ بیوی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ بھی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں :کالام ،اندراب جھیل کے قریب گلیشیئر گرنے سے سیاح جاں بحق
اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال صوابی منتقل کیا۔ پولیس نے مقتول اکبر شاہ کی بیوی کی مدعیت میں اس کے سسر سید کمال شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔





