افغان کالونی

کالام ،اندراب جھیل کے قریب گلیشیئر گرنے سے سیاح جاں بحق

Pakistan SCO Summit 2026

سوات کے خوبصورت اور پرفضا مقام کالام میں اندراب جھیل کے قریب گلیشیئر گرنے سے ایک سیاح جاں بحق ہو گیا ہے۔

ترجمان یو ایس ڈی اے کے مطابق جاں بحق ہونے والے سیاح عبدالواجد کا تعلق بہاولپور سے تھا، جن کی میت کو ضروری کارروائی کے لیے کالام اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب، سوات کی سیف اللہ جھیل میں پیش آنے والے کشتی حادثے کی انکوائری رپورٹ خیبر پختونخوا حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے، جس میں پولیس، پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ٹورازم اتھارٹی اور دیگر متعلقہ اداروں کو غفلت کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سوات،یونیورسٹی کا نام بدل کر دوبارہ افتتاح کرنا عوام کے ساتھ دھوکہ ہے،سابق وزیراعلی محمود خان

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سوات میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے باعث کشتی رانی اور نہانے پر سخت پابندی عائد تھی، تاہم پولیس اور ضلعی انتظامیہ اس پابندی پر عملدرآمد کروانے میں ناکام رہیں۔ رپورٹ کے مطابق دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر تیراکی کے خلاف تو 103 مقدمات درج کیے گئے لیکن کشتی رانی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، جبکہ حادثے کے روز ٹورازم پولیس کے 37 میں سے 17 اہلکار چھٹی پر تھے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top