رہنما تحریک انصاف اور سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ اعظم سواتی کے بیان پر میں کوئی ردعمل نہیں دے سکتا ۔
تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف اور سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ اعظم سواتی کے بیان دینے کیلئے پارٹی کا پلیٹ فارم موجود ہے ،جب سب کا محور ایک بانی پی ٹی آئی ہو تو پارٹی تتر بتر نہیں ہو سکتی ، پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت جس کے اندر اختلاف رائے پایا جانا کوئی نئی بات نہیں ۔
انہوں نے کہاکہ پارٹی اختلافات کے حوالے سے باتیں صرف میڈیا پر بڑھا چڑھا کر پیش کی جارہی ہیں ، بانی پی ٹی آئی نے اگر کوئی ڈیل کرنی ہوتی تو وہ پہلے کرلیتے ۔
انہوں نے کہاکہ اتنے بڑے چیلنجز ہوں تو عوام کی سپورٹ کے بغیر حالات بہتر نہیں کیے جاسکتے ، بدقسمتی سے پاکستان میں ملک کیلئے نہیں بلکہ ذاتی مفادات کیلئے فیصلے کیے جاتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ قرض دار ملک کیسے اپنی خارجہ پالیسی بنا سکتا ہے ؟ کیونکہ اس کے پاس کوئی آپشنز ہی موجود نہیں ہوتے ۔





