وزیراعظم سے بلوچستان کے وکلا کے وفد کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بلوچستان کے وکلا کے وفد نے ملاقات کی، جس میں صوبہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی چیلنجز پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم نے وکلا وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی ترقی ملکی ترقی کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی باصلاحیت افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، اور حکومت صوبے کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے اپنے وعدوں کو پورا کرے گی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں نواز شریف کی بلوچستان معاملے پر مذاکرات کے لیے کردار ادا کرنے کی حمایت، خواجہ آصف

وکلا کے وفد نے وزیراعظم کو بلوچستان کی ترقی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات پر خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ حکومت کے ساتھ مل کر صوبے میں مزید اصلاحات اور ترقی کے لیے کام کریں گے۔

Scroll to Top