خیبرپختونخوا محکمہ تعلیم کے ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ میں بدعنوانیوں کا انکشاف

خیبرپختونخوا میں داخلہ مہم کا آغاز ، 10لاکھ بچوں کو سکول لانے کا ہدف مقرر

ویب ڈیسک: صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے ’تعلیم سب کے لیے، پڑھا لکھا باشعور خیبرپختونخوا‘ کے وژن کے تحت 2025 داخلہ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

داخلہ مہم 2025کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی کا کہنا تھا کہ داخلہ مہم کے تحت 10لاکھ سے زائد آئوٹ آف اسکول بچوں کو تعلیمی اداروں میں لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ داخلے صوبے بھر کے سرکاری اسکولوں میں جاری ہیں اور 30 اپریل تک مکمل کیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ مہم کا مقصد ہر بچے تک تعلیم کی رسائی، معیاری تدریس، اور شرح خواندگی میں اضافہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام، والدین، اساتذہ، علمائے کرام اور میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قومی مہم میں بھرپور کردار ادا کریں۔

Scroll to Top