ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ وقفے وقفے سے کھانا کھانا پولی سسٹک اووری سنڈروم کے مریضوں میں نہ صرف وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے بلکہ ہارمونی توازن بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق پی سی او ایس ایک عام اینڈوکرائن بیماری ہے جو دنیا بھر میں تقریباً 10 سے 13 فیصد خواتین کو متاثر کرتی ہے، اس بیماری میں خواتین کو وزن کم کرنے میں دشواری، ہارمونز کا عدم توازن اور دیگر میٹابولک مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔
جریدے نیچرل میڈٰیسن میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وقفے وقفے سے کھانا کھانے سے سے جسم کے ہارمونز پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، جس کے نتیجے میں وزن میں کمی اور انسولین حساسیت میں بہتری دیکھی گئی۔
ماہرین کے مطابق یہ طریقہ پی سی او ایس کے مریضوں میں ٹیسٹوسٹیرون کی سطح کم کرنے میں بھی مدد دے سکتا ہے، جو اس بیماری کی کئی علامات کا بنیادی سبب ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عیدالاضحیٰ سے قبل کانگو بخار کا خدشہ، قومی ادارہ صحت نے ایڈوائزری جاری کردی
تحقیق میں 76 افراد کو تین مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا، ایک گروپ نے روزانہ 6 گھنٹے کے اندر کھانا کھایا، دوسرے گروپ نے 25 فیصد کیلوری کم کی، جبکہ تیسرے گروپ پر کوئی پابندی نہیں تھی، چھ ماہ بعد دونوں پہلے گروپس میں واضح وزن میں کمی دیکھی گئی۔
ماہرین کے مطابق وقفے وقفے سے روزہ رکھنا کچھ افراد کے لیے کیلوری گنتی کے مقابلے میں زیادہ آسان ہو سکتا ہے تاہم غذائی معیار بھی اہم ہے، تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ وزن میں صرف 5 فیصد کمی سے بھی ہارمونز میں نمایاں بہتری آ سکتی ہے اور ادویات کی ضرورت کم ہو سکتی ہے۔





