چین پر عائد 145 فیصد ٹیرف کی شرح برقرار ہے، وائٹ ہاؤس

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی ہے کہ چین پر عائد 145 فیصد ٹیرف کی شرح بدستور برقرار رکھی گئی ہے

تاہم سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ چین کے ساتھ نئے تجارتی معاہدے کے لیے تیار ہیں۔

وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق، امریکی سیکریٹری خزانہ بین الاقوامی بانڈ مارکیٹ پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں، جبکہ 15 سے زائد تجارتی معاہدوں کی پیشکشیں اس وقت مذاکراتی میز پر موجود ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ٹرمپ کو امید ہے کہ 90 دن کی مہلت مکمل ہونے سے پہلے معاہدے طے پا جائیں گے۔ اگر ایسا نہ ہو سکا تو ٹیرف سے متعلق حتمی فیصلہ خود ٹرمپ کریں گے۔

اس کے علاوہ، بیان میں یہ بھی بتایا گیا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جلد سعودی عرب کا دورہ کریں گے، جبکہ دیگر ممالک کے دوروں کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں آج سے چین پر 104 فیصد محصولات نافذ ہو جائیں گے، ترجمان وائٹ ہاؤس

بیان میں مزید انکشاف کیا گیا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری معاہدے پر براہِ راست مذاکرات ہوں گے، جن کا مقصد خطے میں کشیدگی کم کرنا اور سفارتی روابط بحال کرنا ہے۔

آخر میں یہ بھی بتایا گیا کہ صدر ٹرمپ آج اپنا سالانہ طبی معائنہ کروائیں گے، جس کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔

Scroll to Top