پی ٹی آئی خیبر پختونخوا نے ایک بارپھر سڑکوں پر آنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں

پی ٹی آئی خیبر پختونخوا نے ایک بارپھر سڑکوں پر آنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں

صوبائی سیکرٹری اطلاعات ملک عدیل نے کہا ہے کہ احتجاج کی قیادت پی ٹی آئی خیبر پختونخوا تنظیم کرے گی جبکہ حتمی حکمت عملی پارٹی کی سیاسی کمیٹی طے کرے گی ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی سیکرٹری اطلاعات ملک عدیل نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گورننس صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے ، مگر کارکنوں کے مطالبات کو نظر انداز نہیں کیاجاسکتا ، پارٹی کارکن بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے سوالات کررہے ہیں ، اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ ان کیلئے سڑکوں پر نکلا جائے ۔

انہوں نے کہاکہ احتجاج کے دوران سڑکیں بند کرکے ملک بھر سے رابطہ منقطع کرنے کی حکمت عملی بھی زیر غور ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر مختلف اضلا ع میں کارکنوں کو متحرک کررہے ہیں تاکہ ایک موثر اور بھرپور احتجاج کیاجاسکے ۔

انہوں نے مزید کہاکہ احتجاج کا مقصد صرف بانی پی ٹی آئی کی رہائی نہیں بلکہ آئینی وجمہوری حقوق کا تحفظ بھی ہے ، احتجاج شیڈول جلد جاری کیاجائیگا۔

Scroll to Top