پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت خیبرپختونخوا کے 80 فیصد علاقوں میں حکومتی رٹ نہیںہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخوا اور وفاق میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،وفاق اور صوبے کے مابین جاری کشیدگی سے عوام متاثر ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی ترقی کے دعوے عوام سے ڈرامے کے سوا کچھ نہیں،تحریک انصاف کو محمود خان اچکزئی لیڈ کررہے ہیں، پی ٹی آئی کو بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے ووٹ ملا تھا۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کو یہ اختیار نہیں کہ وہ کسی ملک کے ساتھ مذاکرات کرے، پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی محض کھمبے بنے ہوئے ہیں،مائنز اینڈ منرلز میں وفاق کی مداخلت افسوسناک ہے،پی ٹی آئی قیادت بانی پی ٹی آئی کی رہائی میں مخلص نہیں،سوات:بحیثیت وزیراعلی بشریٰ بی بی نے کبھی مداخلت نہیں کی۔





