پاراچنار میں راستوں کی طویل بندش کیخلاف شٹر ڈائون ہڑتال ، شہر کی تمام دکانیں اور کاروبار ی مراکز احتجاجابند ہیں ، جس کے باعث عوام کو روزمرہ ضروریات کی اشیا کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔
صدر ٹریڈ یونین کے مطابق ہڑتال طویل عرصے سے جاری راستوں کی بندش کیخلاف کی گئی ہے انکا کہنا ہے کہ 27رمضان کے بعد اب تک ایک بھی گاڑی پارا چنار نہیں پہنچی ، جس کی وجہ سے بازار میں تمام اشیائے ضروریہ ختم ہوچکی ہیں ۔
ادھر پارا چنار پریس کلب کے سامنے دھرنا بھی 45ویں روز میں داخل ہوگیا ہے دھرنا شرکا نے واضح کیا ہے کہ ان کے مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں کیاجائیگا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ علاقے میں روزمرہ زندگی مفلوج ہوچکی ہے جبکہ شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں ، عوامی حلقوں نے حکومت سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے تاکہ راستے کھولے جائیں اور اشیائے خوردونوش کی ترسیل بحال ہوسکے ۔