اسلام آباد اور راولپنڈی والے ہو جائیں ہوشیار، پھر اولے پڑیں گے

اسلام آباد اور راولپنڈی والے ہو جائیں ہوشیار، پھر اولے پڑیں گے

موسم ایک بار پھر تباہی مچانے کیلئے تیار، محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور راولپنڈی کے باسیوں کو بارش اور آندھی کی وارننگ جار کردی۔

ملک میں ایک بار پھر شدید موسمی سلسلہ داخل ہو رہا ہے جس کے باعث آئندہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران کئی علاقوں میں طوفانی بارش، آندھی اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کرتے ہوئے شہریوں اور کسانوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسلام آباد میں آج اور کل ژالہ باری کے امکانات ہیں جبکہ تیز ہواؤں اور بارش کے باعث معمولاتِ زندگی متاثر ہو سکتے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں اٹک، چکوال، گجرات اور جہلم میں آندھی، طوفان اور ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ان علاقوں میں شدید ہواؤں کے ساتھ بارش کے سبب درختوں اور بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد و گردونواح میں شدید ژالہ باری، گاڑیوں اور گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے

اسی طرح فیصل آباد، جھنگ، خوشاب، میانوالی، لاہور، نارووال اور ساہیوال میں بھی بارش متوقع ہے، جو وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے، کچھ علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

Scroll to Top