گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ چودھوان کی پولیس گاڑی پر فائرنگ کے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، انہوں نے واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
گورنر نے پولیس ہیڈ کانسٹیبل کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے نے واقعے کو صوبائی حکومت کی امن و امان کے حوالے سے مجرمانہ چشم پوشی کا نتیجہ قرار دیا۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کی ڈی آئی خان میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی ، سرغنہ سمیت 9خوارج ہلاک
گورنر فیصل کریم کنڈی نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام میں تحفظ کا احساس برقرار رکھا جا سکے۔