پاراچنار ،شادی تقریب میں کھانا کھانے سے 150افراد کی حالت غیر ،ہسپتال منتقل

پاراچنار ،شادی تقریب میں کھانا کھانے سے 150افراد کی حالت غیر ،ہسپتال منتقل

بچوں سمیت 150سے زائد افراد کی حالت غیر ہوگئی ، جنہیں فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا ہے ،جہاں ان کا علاج جاری ہے ،ریسکیو کےمطابق ایدھی فائونڈیشن دیگر فلاحی اداروں اور نجی گاڑیوں کی مدد سے متاثرین کو فوری طورپر طبی مراکز منتقل کردیاگیا۔

اے سی خالد عمران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تمام متاثرہ بچوں کی حالت اب خطرے سے باہر ہے اور ہسپتال میں تمام تر طبی سہولیات موجود ہیں ۔

مقامی ذرائع کے مطابق کھانے کے بعد کئی بچوں کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ،ایم ایس ڈاکٹر میر حسن جان کے مطابق متاثرہ بچوں کو بھرپور طبی امداد فراہم کی جارہی ہے ۔

Scroll to Top