پیسکو نے سرکاری و نیم سرکاری محکموں کو بجلی واجبات کی ادائیگی کیلئے نوٹسز جاری کر دئیے

پیسکو نے سرکاری و نیم سرکاری محکموں کو بجلی واجبات کی ادائیگی کیلئے نوٹسز جاری کر دئیے

نوٹسز جاری کرنے کے بعد پیسکو نے ریکوری میں معا ونت کیلئے محکمہ فنا نس خیبرپختونخوا کو بھی خط ارسال کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق واجبات کی عدم ادائیگی پر سرکاری محکموں کے بجلی کنکشن منقطع کر دئیے جائینگے،پیسکو نے نادہندہ سرکاری محکموں کی لسٹ بھی جاری کر دی،ڈبلیو ایس ایس پی کے ذمے 33کروڑ 60لاکھ روپے کے بقایا جات واجب الادا ہیں۔

گورنمنٹ پرائمری سکولوں کے ذمے 54کروڑ 20لاکھ روپے کے بقایا جات واجب الادا ہیں،گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکولوں /کالجز پر پیسکو کے 15کروڑ 70لاکھ روپے بقایا جات ہیں،گورنمنٹ مڈل سکولوں پر 9کروڑ 30لاکھ روپے کے بجلی واجبات واجب الادا ہیں۔

محکمہ صحت پیسکو کے13کروڑ 40لاکھ روپے کا نادہندہ ہے۔

محکمہ ریلوے 3کروڑ 12لاکھ جبکہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی پر 8کروڑ 7لاکھ کے بقایات ہیں،محکمہ اوقاف پر 4کروڑ سے زائد کے بقایا جات واجب الادا ہیں،پشاور ڈویلپمینٹ اتھارٹی پر11کروڑ روپے کے بجلی بقایا جات ہیں۔

کوہاٹ ڈویلپمینٹ اتھارٹی پر پیسکو کے 9کروڑ 60لاکھ روپے کے بقایاجات ہیں،تحصیل میونسپل اتھارٹی ٹاؤن 1 پشاور پر 29کروڑ 30لاکھ روپے بقایا جات ہیں۔

Scroll to Top