اسلام آ باد،راولپنڈی، سوات ، مینگورہ، اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آ باد،راولپنڈی، سوات ، مینگورہ، اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آ باد ،راولپنڈی ، سوات ، مینگورہ اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے ، شہریوں میں خوف وہراس ،اسلام آ باد ،راولپنڈی ، سوات کے مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے
ذرائع کے مطابق زلزلے کی مرکز افغانستان تاجگستان بارڈر تھا جبکہ زلزلے کی گہرئی 94کلومیٹر تھی اور شدت 5.9ریکارڈ کی گئی ۔

شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور متعدد علاقوں میں لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے کھلے مقامات کی جانب دوڑ تے دکھائی دیے ۔

ذرائع کے مطابق تاحال کسی جانی یامالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ،تاہم حکام صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں ۔

Scroll to Top