فیصل کریم کنڈی کی جانب سے ایسٹر پر ملک بھر کے مسیحیوں کو نیک تمناؤں کا پیغام

فیصل کریم کنڈی کی جانب سے ایسٹر پر ملک بھر کے مسیحیوں کو نیک تمناؤں کا پیغام

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایسٹر کے موقع پر ملک بھر کی مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے پیغام میں انہوں نے ایسٹر کو امن، محبت، بھائی چارے اور انسانیت کی خدمت کا خوبصورت پیغام قرار دیا۔ ایسٹر ہمیں معاشرتی ہم آہنگی، رواداری اور ایک دوسرے کے عقائد کے احترام کا درس دیتا ہے، جو کہ ایک پرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد ہے۔ پاکستان مختلف مذاہب، ثقافتوں اور قومیتوں کا حسین گہوارہ ہے جہاں باہمی احترام اور مساوات کی روایات کو فروغ دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے پاکستان کی تعمیر و ترقی، خصوصاً تعلیم، صحت اور سماجی خدمات کے شعبوں میں ہمیشہ مثالی کردار ادا کیا ہے، جسے پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ گورنر ہاؤس خیبر پختونخوا نے ہمیشہ اقلیتوں کے لیئے اپنے دروازے کھلے رکھے بین المسالک ، بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالہ سے سیمینارز کا انعقاد کیا گیا میں نے گورنر کا عہدہ سنبھالتے ہی پشاور میں تمام مذاہبِ کے اکابرین سے ملاقاتیں کیں اور انکے مذہبی مقامات کا دورہ کیا ہم سب کو مل کر مذہبی رواداری، قومی یکجہتی اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا تاکہ ملک میں امن اور خوشحالی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Scroll to Top