پی ٹی آئی انٹر نل اکاونٹیبیلٹی کمیٹی کے رکن نے اسپیکر کے پی اسمبلی کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کی رپورٹ سلمان اکرم راجہ کو بھیج دی ۔
تفصیلات کے مطابق کمیٹی کے رکن قاضی انور نے کہا ہے کہ مجھے علم ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے علاوہ کسی کو رپورٹ بھیجنا کمیٹی کے ایس اوپیز میں نہیں ، سلمان اکرم راجہ نے رپورٹ مانگی اس لیے انہیں بھیج دی ہے ۔
ذرائع کے مطابق سلمان اکرم راجہ کو رپورٹ بھیج کر قاضی انور نے کمیٹی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ، قاضی انور نے کمیٹی کے دیگر ارکان کو اعتماد میں لیے بغیرسلمان اکرم راجہ کو رپورٹ ارسال کی ۔
واضح رہے کہ کمیٹی کے دیگر 2ارکان نے سلمان اکرم راجہ کو رپورٹ بھیجنے پر اظہار تشویش کیا ہے ۔





