گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی کابینہ میں توسیع کی سمری منظور کر لی ہے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے چھ نئے وزراء، چار مشیر اور آٹھ معاونین خصوصی کی شمولیت کے حوالے سے گورنر ہاؤس کو سمری بھجوائی گئی تھی جس پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے دستخط کر کے باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔
نئے شامل ہونے والے اراکین کی حلف برداری کی تقریب کل سترہ مئی بروز اتوار گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوگی جہاں گورنر فیصل کریم کنڈی نئے وزراء سے ان کے عہدوں کا حلف لیں گے۔
تقریب حلف برداری میں وزیر اعلیٰ، صوبائی وزراء اور دیگر اعلیٰ حکام کی شرکت بھی متوقع ہے۔





