وزیراعظم شہباز شریف نے رواں سال کی دوسری انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے رواں سال کی دوسری انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا

وزیراعظم شہباز شریف نے بچوں کو قطرے پلا کر 2025 کی دوسری سات روزہ قومی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

سات روزہ انسداد پولیو مہم 27 اپریل تک جاری رہے گی جس کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

اسلام آباد میں ہونے والی قومی انسداد پولیو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پولیو جیسے موذی مرض کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پولیو کی بیماری ہمیشہ کے لیے پاکستان سے رخصت ہوجائے تاکہ ہمارے بچے ایک محفوظ اور صحت مند مستقبل کی طرف بڑھ سکیں۔

وزیراعظم نے پولیو ورکرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مربوط حکمت عملی اور مشترکہ کوششوں سے ہم پولیو پر قابو پا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد اور راولپنڈی میں ایک بار پھر بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

وزیراعظم شہبازشریف نے والدین سے اپیل کرتے ہوئے کی کہ وہ انسداد پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ ہر بچہ اس بیماری سے محفوظ رہ سکے، ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کے تمام طبقات کو پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

Scroll to Top