اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ان کی جماعت اس وقت اپوزیشن اتحاد کے حق میں نہیں ہے۔
ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ جے یو آئی کے مرکزی مجلس اجلاس میں ہزاروں ممبران نے شرکت کی اور اس اجلاس میں مختلف اہم فیصلے کیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ جے یو آئی فلسطین کی حمایت جاری رکھے گی اور پی ٹی آئی کی لیڈر شپ جیل میں ہونے کے باوجود 15 مئی کو بلوچستان میں ملین مارچ منعقد کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں جن اراکین نے جماعت کے خلاف ووٹ دیا، ان کو شوکاز جاری کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں ملک میں مارشل لاء لگائے بغیر خاموش مارشل لاء نافذ ہے، حافظ حمداللّٰہ
حافظ حمد اللہ نے بتایا کہ مجلس نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اس وقت اپوزیشن اتحاد کے حق میں نہیں ہیں، تاہم حتمی فیصلہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کرے گی۔
رہنما جے یو آئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی اکثریت جیل میں ہے، اس لیے ان کے ساتھ کھڑا ہونا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے تین ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود ان کے تحفظات کا کوئی جواب نہیں دیا، جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی پر اعتماد کا فقدان ہے۔
حافظ حمد اللہ نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ میں ایشو ٹو ایشو پی ٹی آئی کے ساتھ کام کیا جا سکتا ہے، لیکن اس وقت تک مکمل طور پر ان کے ساتھ نہیں چل سکتے۔





