مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے دینی مدارس کیلئے گرانٹ 30ملین سے بڑھا کر 100ملین کردی ۔
تفصیلات کے مطابق مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے دینی مدارس کیلئے گرانٹ 30ملین سے بڑھا کر 100ملین کردی ، گرانٹ کی منظوری وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں دی گئی ، دینی مدارس کے طلبہ بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں صوبے کے دینی مدارس کیلئے گرانٹ 30مین سے بڑھا کر 100ملین کردی ہے ، دینی مدارس کے طلبہ بھی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ دینی وعصری تعلیم کا امتزاج وقت کی اہم ضرورت ہے ، طلبہ کو مذہبی تعلیم کیساتھ ساتھ جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیاجارہاہے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ بانی چیئرمین عمران خان کے ویژن اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں صوبے میں دینی وعصر ی تعلیم کو فروغ دیاجارہاہے ، خیبر پختونخوا حکومت اسکولوں کیساتھ ساتھ مدارس کو بھی خصوصی توجہ دے رہی ہے ۔