وزیراعظم شہبازشریف کا امیر جماعت اسلامی سے اہم رابطہ

وزیراعظم شہبازشریف کا امیر جماعت اسلامی سے اہم رابطہ، لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے جماعت اسلامی سے مارچ کچھ دن تک ملتوی کرنے کی درخواست کردی، انہوں نے کہا جماعت اسلامی سے پٹرولیم لیوی پر نتیجہ خیز گفتگو کیلئے تیار ہیں ۔

وزیراعظم کا ہنا تھا کہ وطن واپس پہنچتے ہی امیر جماعت اسلامی سے ملاقات کرکے عوام کیلئے بہتر ریلیف پیکج کا اعلان کروں گا۔

 یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی اور حکومت کے درمیان پانچویں دور کے مذاکرات بھی بے نتیجہ ختم

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہم جدوجہد جاری رکھیں گے، لیوی کے خاتمے تک احتجاج سے دستبردار نہیں ہوں گے، گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے لیوی کیخلاف احتجاج کر رہے ہیں، لانگ مارچ میں چند دن وقفے کے بارے میں جماعت سے مشاورت کروں گا۔

Scroll to Top