رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ کبھی نہیں کہا میرے خلاف مہم کے پیچھے علیمہ خان ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میں نے کہا تھا پی ٹی آئی سوشل میڈیا میرے خلاف مہم چلا رہا ہے ،میں گلہ کیا تھا کہ معاملات علیمہ خانم کے سامنے ہیں تو کیوں نہیں روکتیں ،مجھے پارٹی سے نکال دیا لیکن ٹرولنگ جاری رہی ۔
انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے میرے خلاف فیصلہ کروانے والے سلمان اکرم راجہ تھے ، میرا شکوہ بنتا ہے پارٹی سے نکالتے وقت مجھے سنا نہیں گیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ بانی پی ٹی آئی ہی پارٹی کو بچا سکتے ہیں ، ان کی بات کوئی ٹال نہیں سکتا ،پی ٹی آئی میں جو رہنما کچھ کرتا ہے اس کی بینڈ بجائی جاتی ہے ۔




