اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر اور رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے ساتھ اختلاف اپنی جگہ لیکن ملکی مفاد میں وہ انکے ساتھ ایک پیج پر ہوں گے۔ عمران خان کی رہائی کیلئے صوبے کے مفاد کا سودا نہیں کریں گے۔
پختون ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے مائنز اینڈ منرل بل 2025ء کے حوالے سے کہا کہ اگر انہیں لگے کہ یہ بل صوبے کے مفاد میں ہے، تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔وفاقی حکومت کے ساتھ اختلاف اپنی جگہ لیکن ملکی مفاد میں ہم ان کے ساتھ ایک پیج پر ہوں گے۔بل کے حوالے سے شکایتیں ہیں جو ختم ہونی چاہیئے ،ایسی صورت میں سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ پی ٹی آئی کا ایک ایم پی اے بھی اسکی حمایت کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ وقت ثابت کرے گا کہ اگر خان صاحب راضی ہوئے اور ہمیں لگے کہ یہ صوبے کے مفاد میں ہے تو ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔لیکن اگر خان صاحب راضی نہ ہو اور ہمیں لگے کہ یہ صوبے کے مفاد میں نہیں تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
عمران خان کی رہائی مائنز اینڈ منرل بل سے مشروط کرنے کے سوال پر جواب دیتے ہوئے جنید اکبر نے کہا کہ نہ ہم نے پہلے ایسی بات کی ہے اور نہ ہم عمران خان کی رہائی کیلئے صوبے کے مفاد کا سودا کریں گے۔
جے یو آئی کے ساتھ اتحاد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انکی اپنی جماعت ہے اور ضروری نہیں کہ ہماری جو خواہش ہے، وہ بھی ان سے اتفاق کریں یا انکی خواہشات پر ہم نہیں چل سکتے۔ہماری کوشش اور خواہش پہلے بھی تھی
یہ بھی پڑھیں چیئرمین پی اے سی جنید اکبر پر 5مقدمات درج ہے ،رپورٹ پیش
اب بھی ہے کہ اس احتجاج میں تمام اپوزیشن جماعتیں ساتھ ملائیں لیکن ضروری نہیں کہ ہماری یہ خواہش پوری ہو،یہ ہماری ضروری نہیں، خواہش ہوسکتی ہے۔
جنید اکبر نے کہا کہ اتحاد کی بات نہیں تھی بلکہ اس حکومت کے خلاف ،آئین کی بالادستی کیلئے مشترکہ کوششیں کریں۔اگر وہ اس پر راضی ہوتے ہیں تو ٹھیک،انکی الگ جماعت ہے اور ہماری الگ جماعت ہے۔





