افغانستان کسی کو بھی اپنی سرزمین ہمارے خلاف استعمال نہ کرنے دے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

بھارت کی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، نائب وزیر اعظم کا اہم بیان

اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی جارحیت یا اقدام کا پاکستان ترکی بہ ترکی جواب دے گا۔

اسحاق ڈار نے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ نے بھارت کے اقدامات کے جواب میں تفصیلی سفارشات تیار کر لی ہیں، جن پر قومی سلامتی کمیٹی فیصلہ کرے گی۔

اسحاق ڈار نے مقبوضہ کشمیر میں حالیہ پہلگام واقعے کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ جس تنظیم نے اس واقعے کی ذمے داری قبول کی ہے، اس سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے بھارت کو خبردار کیا کہ پاکستان اپنی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گا اور اس کی ہر جارحیت کا مؤثر جواب دیا جائے گا۔

نائب وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارت کے ساتھ پہلے ہی مسائل چل رہے ہیں اور عالمی بینک اس سلسلے میں بات چیت میں شامل ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کے حوالے سے پاکستان کسی قسم کی سازش کو برداشت نہیں کرے گا اور اس پر عالمی سطح پر اس کا موقف مضبوط ہے۔

پاکستان کی حکومت نے واضح کیا کہ قومی مفاد اور سلامتی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی لچک یا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں قومی مفاد پر کسی کو بھی سمجھوتہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،فیصل واوڈا

اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے تمام اقدامات بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کے مطابق ہوں گے، اور بھارت کو کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کا جواب دیا جائے گا۔

Scroll to Top