بالآخر راز کھل گئے! سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اپنی ہی حکومت کے بیانیے کیخلاف بول دیا

اختلاف رائے کوئی مسئلہ نہیں، پی ٹی آئی متحد ہے، علی امین گنڈاپور

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ گھر کے اندر بھی اختلافات ہوتے ہیں، اس لیے پارٹی میں اختلافات کوئی غیرمعمولی بات نہیںہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی قیادت میں اختلافات کو معمول کا معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کا نظریہ اور قیادت ایک ہے، اور ہم سب پہلے ورکر ہیں، بعد میں عہدیدار۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ’’گھر کے اندر بھی اختلافات ہوتے ہیں، اس لیے پارٹی میں اختلافات کوئی غیرمعمولی بات نہیں۔‘‘ انہوں نے واضح کیا کہ جب بھی پارٹی کی جانب سے احتجاج کی کال دی جائے گی، خیبرپختونخوا کی قیادت مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں ہوگی۔

Scroll to Top