خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا قدم، وفاق کیساتھ کھڑے ہونے کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت کا بڑا قدم، وفاق کیساتھ کھڑے ہونے کا اعلان

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت پر خیبر پختونخوا حکومت وفاق کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگئی ،بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہے ۔

تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 31ویں اجلاس ہوا جس میں پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے جارحانہ رویے کی شدید الفاظ میں مزمت کی گئی ، گنڈاپور نے کہا کہ بھارتی حکومت کا یہ رویہ افسوسناک اور ناقابل برداشت ہے اور مودی سرکاری ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اس واقعے کو پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کی ناکام کوشش کررہی ہے ۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے دوٹوک موقف میں کہا کہ کے پی اور پورا پاکستان بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہر طرح سے تیار ہے ۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مزید کہاکہ بھارتی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے پاکستان کیخلاف زہر اگل رہی ہے اور اگر بھارت نے جارحیت کی کوشش کی تو اسے بھاری قیمت چکانی پڑے گی ۔

Scroll to Top