عیدالفطر پر تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

نجی تعلیمی اداروں کا فیڈرل بورڈ سے الحاق کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا کے نجی تعلیمی اداروں نے صوبائی حکومت کی مبینہ تعلیم دشمن پالیسیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سے الحاق کا فیصلہ کر لیا ہے۔

پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر محمد سلیم خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 30 برسوں سے نجی تعلیمی شعبے کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے، مگر حکومتی سطح پر کسی قسم کا تعاون فراہم نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی عدم دلچسپی اور ناقص پالیسیوں نے نجی اداروں کو متبادل اقدامات پر مجبور کر دیا ہے۔ اسی تناظر میں اب کئی تعلیمی ادارے فیڈرل بورڈ سے منسلک ہونے جا رہے ہیں تاکہ تعلیمی معیار کو برقرار رکھا جا سکے۔

محمد سلیم خان نے انکشاف کیا کہ کئی ادارے پہلے ہی دیگر صوبوں میں اپنے کیمپس قائم کر چکے ہیں، جبکہ ضلعی سطح پر اسکولوں کی باقاعدہ فہرستیں تیار کی جا رہی ہیں تاکہ فیڈرل بورڈ سے الحاق کا عمل باضابطہ مکمل کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں گرمی کی لہر کے دوران بچاؤ کیلئے اسکولوں کو احتیاطی تدابیر جاری

نجی تعلیمی اداروں کی اس پیش رفت کو خیبرپختونخوا کے تعلیمی نظام کے لیے اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے، جس کے مستقبل پر اس اقدام کے اثرات دور رس ہو سکتے ہیں۔

Scroll to Top