مودی حکومت کے دباؤ پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا پاکستان سے کرکٹ کھیلنے سے انکار

مودی حکومت کے دباؤ پر بھارتی کرکٹ بورڈ کا پاکستان سے کرکٹ کھیلنے سے انکار

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے مودی حکومت کے دباؤ میں آ کر پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کر دیا۔

 بی سی سی آئی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث پاکستان کے ساتھ نہ تو دوطرفہ سیریز ممکن ہے اور نہ ہی کسی نیوٹرل مقام پر میچز کھیلے جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی آئی سی سی پر دباؤ ڈال رہا ہے کہ آئندہ پاکستان اور بھارت کو کسی بھی عالمی ایونٹ کے گروپ مرحلے میں ایک ساتھ نہ رکھا جائے۔

بورڈ کی جانب سے یہ مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سیکیورٹی خطرات کے پیشِ نظر بھارت پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: ثقافت پر سیاست غالب، بھارت نے فواد خان کی فلم ’’عبیر گلال‘‘ کی نمائش روک دی

پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ کرکٹ تعلقات کئی سالوں سے معطل ہیں تاہم آئی سی سی اور ایشیا کپ جیسے عالمی یا علاقائی ٹورنامنٹس میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آتی رہی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق بھارت میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نشریات بھی بند کر دی گئی ہیں، جو دونوں ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی کا واضح اظہار ہے۔

Scroll to Top