بھارتی فوج جعلی انکاؤنٹرزکا سلسلہ جاری، مقبوضہ کشمیر میں ایک اور معصوم کشمیری شہید

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے جعلی انکاونٹرز کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی فوج نے ایک اور فیک انکاؤنٹر میں ایک اور معصوم کشمیری کو مقبوضہ کشمیر، بانڈی پورا میں شہید کر دیا۔ ذرائع کے مطابق الطاف لالی کو 22 اپریل کو انکے گھر سے غیر قانونی طور پر بھارتی فوج نے اغوا کیا تھا۔

اس سے قبل گزشتہ روز 24 اپریل کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے اڑی سیکٹر میں 2 بے گناہ نہتے شہریوں کو دن دہاڑے بھارتی فوج نے شہید کئے تھے۔ شہید ہونے والے افراد میں محمد فاروق اور محمد دین شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق دونوں افراد کو بھارتی فوج نے جعلی انکاؤنٹر کے دوران شہید کیا ۔ بھارتی فوج کے جھوٹے انکاؤنٹرز کی حقیقت عالمی سطح پر عیاں ہو چکی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار جعلی انکاؤنٹرز کے نام پر معصوم کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہے اور بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیز زیر حراست معصوم کشمیریوں اور پاکستانیوں کو جعلی انکاؤنٹرز میں استعمال کرتی ہے ۔

یاد رہے کہ ماضی میں بھی بھارتی فوج جعلی انکاؤنٹرز میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کر کے ڈھونگ رچاتی رہی ہے۔

Scroll to Top