ویب ڈیسک — پاکستان کی جانب سے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کیے جانے کے بعد دہلی اور آس پاس کے شہروں سے یورپ و امریکا جانے والی بھارتی پروازیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پانچ بھارتی ایئرلائنز کی پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے، جنہیں ری فیولنگ کے لیے مختلف بین الاقوامی ایئرپورٹس پر رکنا پڑا۔ دہلی سے امریکا جانے والی ایک بھارتی پرواز کو یورپ میں ایندھن بھرنے کے لیے لینڈنگ کرنا پڑی۔
پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پچاس سے زائد بھارتی پروازیں متاثر ہو چکی ہیں، جن میں تاخیر، راستے کی تبدیلی اور کچھ پروازوں کی منسوخی شامل ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی ایئرلائنز نے ازبکستان اور قازقستان جانے والی متعدد پروازیں بھی منسوخ کر دی ہیں، جس سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
.jpg)
اس صورتحال نے بھارتی ایوی ایشن حکام کے لیے بھی چیلنج کھڑا کر دیا ہے جو متبادل فضائی راستوں اور شیڈولنگ پر کام کر رہے ہیں۔





