indian PM

مودی کی مسلم دشمنی مہم، اپنے ہی لوگ چیخ اٹھے،متعدد مساجد اور گھر مسمار

ویب ڈیسک۔ پہلگام حملے کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد بی جے پی کی نفرت انگیز سیاست کھل کر سامنے آگئی ہے۔ فالس فلیگ آپریشن بے نقاب ہونے کے بعد مودی سرکار ہندو مسلم فساد کو ہوا دے کر مسلمانوں کے حقوق سلب کرنے میں مصروف ہے۔

ذرائع کے مطابق کشمیری مسلمانوں کو بدنام کر کے انکے گھروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اتراکھنڈ میں بلڈوزر کے زریعے متعدد مساجد اور گھر مسمار کر دیے گئے ہیں۔ مودی سرکار کی جانب سے دہشتگردی کا جھوٹا لیبل لگا کر سینکڑوں کشمیری مسلمانوں کے گھر مسمارکرنا کا سلسلہ جاری ہے۔

دوسری جانب بھارتی عوام نے مودی کا نفرت انگیر بیانیہ مسترد کردیا ہے۔ پہلگام حملے کے دوران بھارتی سیاحوں نے کشمیری مسلمانوں کے اچھے رویے کی تعریف ہے۔

بھارتی سیاح نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ پہلگام حملے میں کشمیریوں نے بھارتی سیاحوں کی مدد کر کے انسانیت کی مثال قائم کی اور حملے کے دوران بھارتی سیاحوں کی نہ صرف جان بچائی بلکہ انہیں رہنے کو چھت بھی فراہم کی۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق مودی کا نفرت انگیز بیانیہ بھارتی عوام کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر بھی مسترد کر دیا گیا ہے ۔ مذہبی منافرت کو سیاسی طاقت بنانے پر مودی کو جوابدہ ہونا پڑے گا۔

Scroll to Top