عالمی بینک نے ابھرتی ہوئی منڈیوں میں قرضوں کے بحران پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

عالمی بینک نے ابھرتی ہوئی منڈیوں میں قرضوں کے بحران پر خطرے کی گھنٹی بجا دی

عالمی بینک نے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں قرضوں کے بڑھتے ہوئے بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، ورلڈ بینک کے مطابق موجودہ ٹیرف بحران ابھرتی معیشتوں کی ترقی کو مزید دبا دے گا۔

عالمی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلسل گراوٹ کے بعد عالمی تجارت میں رواں سال صرف 1.5 فیصد اضافے کی توقع ہے جبکہ ایک دہائی قبل یہ شرح نمو 8 فیصد کے قریب تھی۔

رپورٹ کے مطابق 150 ترقی پذیر ممالک اور ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سے نصف قرضوں کی ادائیگی کے قابل نہیں رہے جو عالمی معیشت کیلئے ایک بڑا خطرہ بن چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کریپٹو کونسل اور ورلڈ لبرٹی فنانشل کے درمیان اسٹریٹجک معاہدہ طے

غریب ممالک کیلئے قرضوں کی ادائیگی کے اخراجات ان کے مجموعی ملکی پیداوار کے 20 فیصد تک پہنچ چکے ہیں جس سے ان کی مالی حالت مزید خراب ہو رہی ہے۔

عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو ابھرتی ہوئی منڈیوں کی معاشی بحالی مزید مشکل ہو سکتی ہے۔

Scroll to Top