وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراج تحسین

وزیراعظم کی سیکیورٹی فورسز کو خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر خراج تحسین

Pakistan SCO Summit 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں آپریشن کے دوران 54 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو بروقت روکا اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت کا بہترین مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع اور دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے اپنے عزم میں غیر متزلزل ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

شہبازشریف  نے مزید کہا کہ یہ کامیاب کارروائیاں اس بات کی نشاندہی کرتی ہیں کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت رہا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فورسزنے54 خارجیوں کوگھیرکرآپریشن کےدوران ہلاک کیا،وزیرداخلہ محسن نقوی

خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 54 خوارج کو ہلاک کر دیا ہے ، یہ گروہ خوارج پر مشتمل تھا جو پاکستان اور افغانستان سرحد کے ذریعے دہشت گردی کی کارروائیاں کرنے کی کوشش کر رہے تھا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top