علیمہ خان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا معاملہ، فریقین سے جواب طلب

علیمہ خان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا معاملہ، فریقین سے جواب طلب

Pakistan SCO Summit 2026

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی بہن، علیمہ خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے پر فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت عالیہ میں علیمہ خان کے نام کو سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران، جسٹس خادم حسین سومرو نے استفسار کیا کہ کیا درخواست گزار کے خلاف سیکشن 87 یا 88 کی کارروائی زیرِ سماعت ہے؟ جس پر درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ علیمہ خان کے خلاف اس وقت ایسی کوئی کارروائی نہیں ہو رہی۔

عدالت نے مزید سوال کیا کہ علیمہ خان کا نام سفری پابندی کی فہرست میں کیوں شامل کیا گیا؟ بعد ازاں، عدالت نے فریقین سے مکمل رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 5 مئی تک ملتوی کر دی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top