پیڑول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

پیڑول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری

Pakistan SCO Summit 2026

حکومت پاکستان کی وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہےجس کا اطلاق 3 ستمبر 2026 سے ہو گا۔

وزارتِ توانائی کے مطابق ايل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی جانب سے طے شدہ نئے فارمولے کے تحت ایکس ڈیپو قیمتوں پر نظرثانی کی ہے۔

نئی قیمتوں کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 29 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 346 روپے 16 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے جو اس سے قبل 343 روپے 87 پیسے تھی۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپیہ 11 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس سے اس کی نئی قیمت 372 روپے 03 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے جو پہلے 370 روپے 92 پیسے فی لیٹر تھی۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top