مانسہرہ، جیپ کے بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں گرنے سے 4 خواتین جاں بحق

مانسہرہ، جیپ کے بریک فیل ہونے کے باعث کھائی میں گرنے سے 4 خواتین جاں بحق

Pakistan SCO Summit 2026

حادثہ جیپ کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق ہو گئیں اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ میں ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں جیپ کھائی میں گرنے سے 4 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ مانسہرہ کے علاقے کن چھجڑی کے مقام پر پیش آیا، جہاں جیپ سنڈی سے جبوڑی جارہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ جیپ کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 خواتین جاں بحق ہو گئیں اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس اور امدادی ٹیمیں واقعے کی تحقیقات کر رہی ہیں تاکہ حادثے کی اصل وجوہات کا پتا چلایا جا سکے۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top