سونے کی قیمت میں مزید کمی

کراچی ۔ ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 47 ہزار 100 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1368 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 97 ہزار 582 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے کو آئی ہے، جہاں سونے کی فی اونس قیمت 16 ڈالر کی کمی کے بعد 3289 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ہے۔

Scroll to Top