کاروباری ہفتے کے دوسرے روز ملک میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج فی تولہ سونا 2100 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 49 ہزار 200 روپے کا ہو گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1800 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 99 ہزار 382 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 21 ڈالر مہنگا ہو کر 3310 ڈالر پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 3 ہزار 497 روپے اور 10 گرام چاندی 2 ہزار 998 روپے پر مستحکم رہی۔
یہ بھی پڑھیں اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کےذخائر میں 12کروڑ7لاکھ ڈالرکی کمی
گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی، تاہم آج کا اضافہ سرمایہ کاروں کے لیے نئی تشویش کا باعث بن سکتا ہے۔





