ویمنز ٹی ٹونٹی کرکٹ، پانچ ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز ٹاکرا متوقع

کراچی: نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، جس میں پانچ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔

ایونٹ کا آغاز 7 مئی سے ہو گا جبکہ فائنل 24 مئی کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز کراچی میں منعقد کیے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین کی خصوصی ہدایت پر خواتین کھلاڑیوں کے لیے فٹنس ٹیسٹنگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد ٹورنامنٹ سے قبل کھلاڑیوں کی جسمانی فٹنس کا جائزہ لینا تھا۔

یہ ٹیسٹنگ پروگرام ملک کے 7 بڑے شہروں لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، ملتان، اسلام آباد اور بہاولپور میں منعقد کیا گیا، جس میں 100 سے زائد خواتین کرکٹرز نے حصہ لیا۔

پری ٹورنامنٹ کیمپ 3 مئی سے 6 مئی تک جاری رہے گا، جس کے بعد 7 مئی سے باضابطہ میچز کا آغاز ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ملتان سلطانز کو 10 وکٹوں سے شکست

ٹورنامنٹ نہ صرف بہترین ٹیلنٹ سامنے لائے گا بلکہ مستقبل کی قومی خواتین ٹیم کے لیے کھلاڑیوں کی تلاش کا اہم ذریعہ بھی بنے گا۔

Scroll to Top