بنوں:سی ٹی ڈی پولیس کی فائرنگ سے دہشت گرد کمانڈر ہلاک

Pakistan SCO Summit 2026

بنوں سی ٹی ڈی پولیس اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر گل باز ولد عزیز گل سکنہ مٹکی بیزن خیل ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ رات تھانہ ڈومیل کی حدود سپینہ تنگی چشمی کے قریب دھشتگردوں اور سی ٹی ڈی پولیس کا آمنا سامنا ہوا جس میں سی ٹی ڈی پولیس کے 03 جوان شہید اور 02 جوان زخمی ہوئے۔

پولیس کی فائرنگ سے دہشتگردوں کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تھیں مگر رات کی تاریکی میں دھشتگرد لاشوں کو اپنے ساتھ لے گئے تھے ۔

آج تصدیق ہوئی ہے کہ گذشتہ رات پولیس کی فائرنگ سے دہشتگرد کمانڈر گل باز ولد عزیز گل سکنہ مٹکی بیزن خیل ہلاک ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لوئرکوہستان میں کارکھائی میں جاگری، خواتین اور بچوں سمیت 8افراد جاں بحق

دہشتگرد کمانڈر سی ٹی ڈی پولیس اور بنوں پولیس کو تھانہ جات ، چوکیات پر حملہ کرنے ، پولیس ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری اور دیگر دہشتگردانہ کاروائیوں میں مطلوب تھا۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top