وفاقی وزیر اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کو بریفنگ دینگے ۔
وزارت اطلاعات کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کو قومی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی ، سیاسی رہنمائوں کو دفاعی تیاریوں ، سفارتی اقدامات اور ریاستی موقف سے آگاہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب صدر آصف علی زرداری نے پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں پاک بھارت موجودہ صورتحال زیر بحث آنے کا امکان ہے ۔





