پشاور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
بورڈ کے مطابق انٹر پارٹ ون کے امتحانات میں 63 ہزار 605 طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جن میں سے 31 ہزار 169 امیدوار کامیاب قرار پائے۔
بورڈ کے مطابق انٹر پارٹ ون کے نتائج میں کامیابی کی شرح 99.60 فیصد رہی۔
یہ بھی پڑھیں:سوات تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سالانہ نتائج 2026 کا اعلان کردیا
دوسری جانب انٹر پارٹ ٹو کے امتحان میں 66 ہزار 735 طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جن میں سے 35 ہزار 103 امیدوار کامیاب ہوئے، جبکہ 30 ہزار 878 طلبہ و طالبات ناکام رہے۔ انٹر پارٹ ٹو میں کامیابی کی شرح 52.60 فیصد رہی۔





