مقامی مارکیٹ اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 7ہزار 800 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہو گیا۔
دس گرام سونے کی قیمت میں 6,687 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 368 روپے ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے جہاں فی اونس سونا 76 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 3,316 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف امریکی اخبارنیویارک ٹائمزکا آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی صلاحیتوں کا اعتراف
ماہرین کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی مالیاتی غیر یقینی صورتحال اور طلب میں اضافے کے باعث ہوا ہے۔





