اسلام آباد : ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، جس کے مطابق فی یونٹ بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کر دی گئی ہے، جس کے تحت صارفین کو مجموعی طور پر 63 ارب 93 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ مجوزہ ریلیف 2026 کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت دیا جائے گا، جس کا اطلاق ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں : عوام کا جوش و جذبہ عروج پر، معرکۂ حق کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن کا سماں
نیپرا کی جانب سے اس درخواست پر 19 مئی کو سماعت کی جائے گی، جس کے بعد اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
اگر یہ منظوری ہو جاتی ہے تو بجلی صارفین کو ماہانہ بلوں میں نمایاں ریلیف ملنے کا امکان ہے، جس سے مہنگائی کے دباؤ میں کچھ کمی متوقع ہے۔





