پشاورکے علاقے ارمڑ میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

سوات:دو مختلف واقعات میں دو خواتین قتل

سوات کی تحصیل مٹہ میں دو مختلف واقعات میں دو خواتین کو قتل کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق ایک خاتون کو گھریلو جھگڑے کی بنیاد پر جبکہ دوسری کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔

مٹہ پولیس کے مطابق گھریلو تنازعے کے باعث سندپورہ گاؤں کی رہائشی خاتون عشرت کو اُس کے شوہر ایوب ولد سرزمین نے چھریوں کے وار سے قتل کر دیا۔

ایس ایچ او مٹہ پولیس اسٹیشن حبیب سید کے مطابق”اطلاع ملنے پر میں اپنی ٹیم کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچا، جہاں ہمیں مقتولہ کی لاش ملی، جسے طبی قانونی کارروائی کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال مٹہ منتقل کیا گیا”
انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس نے ملزم کے خلاف دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقتولہ چھ بچوں کی ماں تھی۔

ایک اور واقعے میں پولیس نے بتایا کہ مٹہ تحصیل کے علاقے فضل بیگ گرئی کی رہائشی زبیدہ دختر رحیم زادہ کو غیرت کے نام پر اُس کے بھائی نے قتل کر دیا۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے دیہی مرکز صحت درمئی منتقل کیا گیا جس کے بعد اسے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے،خواجہ آصف
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Scroll to Top