اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا دن! عمران خان سے ملنے والوں کی فہرست جمع

اڈیالہ جیل میں قید بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے وکلاء اور اہل خانہ کی ملاقات کے لیے فہرست جیل حکام کے حوالے کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے چھ سینئر وکلاء پر مشتمل فہرست اڈیالہ جیل انتظامیہ کو فراہم کی گئی ہے۔ اس فہرست میں بیرسٹر سلمان اکرم راجا، بیرسٹر سلمان صفدر، بیرسٹر گوہر علی خان، بیرسٹر علی ظفر، نیاز اللہ نیازی اور نعیم پنجوتھا شامل ہیں، جو آج (منگل) کے روز بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ منگل کا دن اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی اہل خانہ اور قانونی ٹیم سے ملاقات کے لیے مختص ہے۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی جانب سے بھی ملاقات کی درخواست دی گئی ہے، جو متوقع طور پر آج ملاقات کے لیے جیل پہنچیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران قانونی مشاورت سمیت موجودہ سیاسی حالات پر بھی مشاورت کا امکان ہے۔ جیل انتظامیہ نے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے ہیں تاکہ ملاقات کے عمل کو بغیر کسی رکاوٹ کے مکمل کیا جا سکے۔

Scroll to Top