امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اماراتی پرواز کے دوران کپتان پر چاقو سے حملہ کرنیوالا شریک پائلٹ انتہا پسند تھا۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انتہاپسند نظریات کی وجہ سےعمان نے اپنے پائلٹ پرپابندی لگادی تھی۔
امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ اماراتی ائیرلائن نے انتہاپسند عمانی کو نوکری دی، امارات اسرائیل روٹ پرتعینات بھی کیا۔
عرب ٹی وی کے مطابق طیارہ اڑانے پر پابندی کے سبب شریک پائلٹ نے عمان چھوڑا تھا، عمانی شہری امارات آنے سے پہلے شام گیا تھا جہاں وہ انتہاپسندی کا شکار ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی سے تل ابیب جانے والے طیارے میں کاک پٹ کے اندر پائلٹس کی لڑائی، پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دبئی سے اسرائیل جانے والی اماراتی پرواز کے ایک پائلٹ نے دوسرے پر چاقو سے حملہ کر کے زخمی کر دیا تھا۔
جہاز کا کنٹرول چھیننے اور اس کو گرانے کی کوشش کٰ گئی تھی ، طیارے میں 169 اسرائیلیوں سمیت 174 مسافر سوار تھے۔ حملہ کرنے والا پائلٹ سعودی حکام کی حراست میں ہے۔





