جے-10 سی کی طاقت کا اعتراف!بھارتی طیارے گرنے کے بعد چینی کمپنی کے شیئرز میں زبردست اضافہ

جے-10 سی کی طاقت کا اعتراف!بھارتی طیارے گرنے کے بعد چینی کمپنی کے شیئرز میں زبردست اضافہ

پاکستانی فضائیہ کی کامیابی نے نہ صرف بھارتی جارحیت کو ناکام بنا یا بلکہ چین کے دفاعی سازو سامان کی عالمی ساکھ کو بھی مزید مستحکم کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فضائیہ کی حالیہ شاندار کامیابی نے نہ صرف بھارتی جارحیت کو مؤثر طور پر ناکام بنایا، بلکہ چین کے تیار کردہ جدید جنگی طیارے J-10C کی عالمی ساکھ کو بھی نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔ اس کامیاب کارروائی کے بعد J-10C طیارے بنانے والی چینی دفاعی کمپنی ’’چینگدو ایرو اسپیس کارپوریشن‘‘کے شیئرز میں اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان نے بھارتی فضائیہ کی جانب سے کی گئی دراندازی کے بھرپور جواب میں دشمن کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے، جن میں تین رافیل، ایک SU-30، اور ایک MiG-29 شامل ہیں۔ ان میں سے متعدد طیارے پاک فضائیہ کے J-10C طیاروں نے نشانہ بنائے، جو چینی ٹیکنالوجی کا اہم مظہر سمجھے جاتے ہیں۔

بین الاقوامی دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ نہ صرف جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن پر اثر انداز ہوگا بلکہ عالمی دفاعی مارکیٹ میں چین کے اثرورسوخ میں اضافہ کرے گا۔ J-10C طیارے پہلے ہی کئی ممالک کی دلچسپی کا مرکز ہیں، اور اب اس کارروائی کے بعد ان کی عالمی مانگ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

ادھر بیجنگ اسٹاک ایکسچینج میں چینگدو ایرو اسپیس کارپوریشن کے شیئرز میں نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی، جسے ماہرین نے براہِ راست پاکستانی فضائیہ کی مؤثر کارکردگی سے جوڑا ہے۔ یہ پیش رفت چین کے لیے ایک مثبت معاشی اور دفاعی اشارہ سمجھی جا رہی ہے۔

پاکستانی عسکری ذرائع کے مطابق، J-10C طیارے پاک فضائیہ کی دفاعی صلاحیت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور مستقبل میں مزید تکنیکی اپگریڈز کے ساتھ ملک کے فضائی دفاع کو مضبوط بنائیں گے۔

Scroll to Top